QR CodeQR Code

کوئٹہ، بازار بند کرانے کے دوران فائرنگ کا واقعہ، جام کمال کا نوٹس، انکوائری کمیٹی کی تشکیل

26 Apr 2021 22:37

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے بازار بند کرانے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ کے بازار میں ہونے والی فائرنگ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ اتوار بازار بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے دوران پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جسے 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرنے اور ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 929381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929381/کوئٹہ-بازار-بند-کرانے-کے-دوران-فائرنگ-کا-واقعہ-جام-کمال-نوٹس-انکوائری-کمیٹی-کی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org