0
Monday 26 Apr 2021 22:39

پیپلزپارٹی کا پی ڈیم ایم میں واپسی کے لیے رابطوں کا انکشاف

پیپلزپارٹی کا پی ڈیم ایم میں واپسی کے لیے رابطوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اتحاد میں دوبارہ واپس آنے کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں پی ڈی ایم کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد سے علیحدہ ہونے والی جماعتوں کو نظرثانی کی اپیل کی تھی اس پر اب بھی قائم ہیں۔ یہ جماعتیں اپنی غلطی تسلیم کر کے اتحاد میں واپس آسکتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تجاویز تیار کی گئیں. جو کہ سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا رونا رویا جا رہا ہے لیکن اس حکومت نے آج تک ایک پیسے کی ویکسین نہیں خریدی،  جب کہ کورونا کا سارا نزلہ مساجد اور محلوں پر گرایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت سے نجات پانے اور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش