QR CodeQR Code

40 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

26 Apr 2021 23:59

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اگر آپ 40 سال سے زائد عمر ہیں تو خود کو رجسٹر کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 40 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اگر آپ 40 سال سے زائد عمر ہیں تو خود کو رجسٹر کرائیں اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو بھی ویکسینیشن سینٹرز پر آکر ویکسین لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 929409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929409/40-سال-سے-زائد-افراد-کی-کورونا-ویکسینیشن-کے-لئے-رجسٹریشن-شروع-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org