QR CodeQR Code

 اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، سردار عثمان بزدار 

27 Apr 2021 02:52

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی، ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیا ہے، کورونا پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، حکومت نے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، کورونا میں دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑنے والے عناصر خود تنہا ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم کورونا وبا کے دوران بھی عوامی اجتماعات کرتی رہی اور کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس سنگدل ٹولے نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی یہ وہی قابل مذمت حرکت کررہے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بے حس اپوزیشن کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں، جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی اب وہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 929423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929423/اپوزیشن-کی-جانب-سے-کورونا-کے-قومی-چیلنج-پر-سیاست-چمکانا-افسوسناک-ہے-سردار-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org