QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 142 اموات

27 Apr 2021 09:12

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17329 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 4939 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 142 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 4400 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43981 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 142 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17329 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 4939 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5770 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 99818 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929446/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-سے-مزید-142-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org