QR CodeQR Code

جہانگیر ترین گروپ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

27 Apr 2021 09:15

وزیراعظم سے ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست قبول کر لی گئی ہے، ملاقات آج ہو گی۔ وزیراعظم سے ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ دوسری طرف ملتان میں تقریب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہو جاؤ یا ادھر ہو جاؤ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔


خبر کا کوڈ: 929447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929447/جہانگیر-ترین-گروپ-ا-ج-وزیر-اعظم-سے-ملاقات-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org