0
Tuesday 27 Apr 2021 09:28

برطانیہ، نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین پر عمل درآمد شروع

برطانیہ، نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین پر عمل درآمد شروع
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین پر عمل درآمد شروع ہو گیا، بین الاقوامی کرپشن پر 22 افراد پر پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد کر دیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کا سامنا کرنے والوں کا تعلق روس، جنوبی افریقا، سوڈان اور لاطینی امریکا سے ہے، یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ نے اپنے نئے قوانین متعارف کرائے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کا سامنے کرنے والے افراد عالمی سطح پر بڑے کرپشن کیسز میں ملوث ہیں۔ کرپشن سے غریب ملکوں کی دولت ختم ہو جاتی ہے، لوگ غربت میں پھنس جاتے ہیں۔ برطانیہ کی انسانی حقوق سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں 78 افراد اور اداروں کے نام شامل ہیں، ان کا تعلق روس، سعودی عرب، وینزویلا، پاکستان، میانمار، شمالی کوریا، بیلاروس اور گیمبیا سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 929448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش