QR CodeQR Code

فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی تک اسرائیل سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے، ترکی

19 Aug 2011 00:26

اسلام ٹائمز:ترک وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے امدادی جہاز پر حملے کی معافی مانگنا اور شہید ہونے والے9 ترک رضاکاروں کی ورثاء کو ہرجانہ ادا کرنا ایسے مطالبات ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی بنیادی شرائط ہیں


انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل جب تک فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی نہیں مانگے گا تب تک تل ابیب کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے امدادی جہاز پر حملے کی معافی مانگنا اور شہید ہونے والے9 ترک رضاکاروں کی ورثاء کو ہرجانہ ادا کرنا ایسے مطالبات ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی بنیادی شرائط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل جب تک فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی نہیں مانگے گا تب تک تل ابیب کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ادھر صیہونی عہدیدار نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وزیر اعظم نتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کوبھی دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ تل ابیب ترکی سے معافی مانگے گا اور نہ ہی ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ تسلیم کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 92947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92947/فریڈم-فلوٹیلا-پر-حملے-کی-معافی-تک-اسرائیل-سے-تعلقات-بہتر-نہیں-ہو-سکتے-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org