0
Tuesday 27 Apr 2021 15:20

کراچی ضمنی الیکشن، سیکیورٹی افسران کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

کراچی ضمنی الیکشن، سیکیورٹی افسران کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق این اے 249 پر رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہونگے، رینجرز، پولیس اہلکار ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روک سکیں گے اور نہ ہی ووٹر سے پرچی اور شناخت معلوم کرنے کے مجاز ہونگے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ رینجرز، پولیس اہلکار ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک نہیں سکیں گے اور اپنا رویہ متعصبانہ اور جانبدارانہ نہیں رکھیں گے، پی او کی ہدایت کے بغیر کسی فرد کو پولنگ اسٹیشن کے باہر سے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی سامان اپنی تحویل میں لینا رینجرز، پولیس کیلئے ممنوع قرار دیا گیا ہے، رینجرز، پولیس اہلکار پریذائیڈنگ افسر کے کام میں مداخلت کے مجاز نہیں ہونگے، اس کے علاوہ رینجرز، پولیس اہلکاروں کے ووٹوں کی گنتی میں شریک ہونے پر پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 929508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش