0
Tuesday 27 Apr 2021 16:31

پشاور، صوبائی وزیر کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

پشاور، صوبائی وزیر کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر تیمور جھگڑا کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا۔ تیمور سلیم جھگڑا بڑی تعداد میں افراد کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ کے اندر افطاری کررہے تھے، اس متعلق ریسٹورنٹ کے منیجر نے کہا کہ صوبائی وزیر کو پابندی کے باعث منع کیا گیا تھا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ قانون کسی بھی وبا کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانونی سے بالاتر نہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ پشاور بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ تیمور جھگڑا کا اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روز قبل ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کورونا ایس او پیز پر لوگوں کو عمل درآمد کرنے کی یہ ویڈیو شئیر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 929528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش