QR CodeQR Code

مجلس احرار کا نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لئے جانے کا خیر مقدم

27 Apr 2021 17:39

سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس بات کا فیصلہ ہونا چاہیے کہ اس قسم کی کارروائیوں کے پیچھے کون سے عناصر پوشیدہ ہیں اور ان کے اصل مقاصد اور اصل سپانسرڈ کون ہیں۔ انہوں نے دفتر احرار سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کا بیان محض بیان نہ ہو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے ”نصاب سے اسلامی مواد“ نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس بات کا فیصلہ ہونا چاہیے کہ اس قسم کی کارروائیوں کے پیچھے کون سے عناصر پوشیدہ ہیں اور ان کے اصل مقاصد اور اصل سپانسرڈ کون ہیں۔ انہوں نے دفتر احرار سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کا بیان محض بیان نہ ہو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت زیادہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے، حکومت اس طرح کے اعلانات سے عوام کے جذبات کو مجروح نہ کرے اور ملک کی اسلامی شناخت کے راستے میں روڑے نہ اٹکائے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی بالادستی قائم کرنا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وقف املاک ایکٹ کو فوراً واپس لیا جائے اور مساجد اور مدارس کی آزادانہ حیثیت پر عالمی ایجنڈے کو مسترد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 929539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929539/مجلس-احرار-کا-نصاب-سے-اسلامی-مواد-نکالنے-نوٹیفکیشن-واپس-لئے-جانے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org