0
Tuesday 27 Apr 2021 18:17

عراق، امریکی فوجی قافلے پر پے در پے 2 بم حملے

عراق، امریکی فوجی قافلے پر پے در پے 2 بم حملے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی علاقے میں قابض امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو 2 مرتبہ بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی خبررساں ایجنسی شفق نیوز کے مطابق صوبہ ذی قار میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنانے میں استعمال کئے گئے دونوں بم دیسی ساختہ تھے جنہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا گیا جبکہ دونوں بموں کو 300 میٹر کے فاصلے سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہونے والے بم دھماکوں کے باعث قافلے میں موجود امریکی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان پر لدا حساس فوجی سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش