QR CodeQR Code

عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی

27 Apr 2021 23:30

وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل، پبلک پارکس، ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پر کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف، شب قدر، جمعة الوداع اور نماز عید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل، پبلک پارکس، ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ مری، گلیات، سوات، کالام، سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 929585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929585/عید-پر-ہوٹل-شاپنگ-مالز-پارکس-بند-سیاحت-مکمل-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org