QR CodeQR Code

آکسیجن پلانٹ کی بحالی، حکومتی ٹیم پاکستان اسٹیل پہنچ گئی

28 Apr 2021 01:58

اس موقع پر پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ٹیم کو آکسیجن پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ معائنہ ٹیم میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نجی شعبے کے ماہرین شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم پاکستان اسٹیل کے آکیسجن پلانٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز بریگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسین نے قوم کو پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ جلد بحال کرنے کی خوشخبری سنادی۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ٹیم کو آکسیجن پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ معائنہ ٹیم میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نجی شعبے کے ماہرین شامل تھے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پلانٹ کو جلد بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے، پلانٹ کی بحالی کیلئے درکار مشینری کو نصب کیا جائے گا، پاکستان آرمی کے انجینئرز بھی پلانٹ کی بحالی میں معاونت کریں گے، کورونا کی موجودہ صورتحال  میں اس پلانٹ کی بحالی انتہائی اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 929599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929599/ا-کسیجن-پلانٹ-کی-بحالی-حکومتی-ٹیم-پاکستان-اسٹیل-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org