0
Wednesday 28 Apr 2021 07:28

عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے

عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس اور زیارت سنجاوی روڈ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورے میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 929625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش