QR CodeQR Code

بائیڈن آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

28 Apr 2021 07:47

کیپٹل ہل میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیپٹل ہل کے اردگرد 2 ہزار 250 نیشنل گارڈ اور اسٹیل کی باڑ اب بھی بدستور قائم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کریں گے، کیپٹل ہل میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیپٹل ہل کے اردگرد 2 ہزار 250 نیشنل گارڈ اور اسٹیل کی باڑ اب بھی بدستور قائم ہے۔ اراکین کانگریس، سپریم کورٹ ججز، سرکاری حکام اور مہمانوں کی محدود تعداد شرکت کرے گی۔ اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کووڈ 19 کے پیش نظر کیا گیا ہے، سکیورٹی کا پہلو بھی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 929627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929627/بائیڈن-ا-ج-کانگریس-کے-مشترکہ-اجلاس-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org