QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا سے 200 سے زائد اموات

28 Apr 2021 08:44

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17530 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 10231 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88207 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے پہلی بار 200 سے زائد افراد انتقال کر گئے جبکہ 5292 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5292 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 201 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح10.77 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17530 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 10231 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88207 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4678 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4494 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929629/پاکستان-میں-کورونا-سے-200-زائد-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org