QR CodeQR Code

کورونا کے وار جاری، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

28 Apr 2021 10:09

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز والی جیلوں میں ملاقات پر پابندی جبکہ 15 فیصد سے زائد کیسز والی جیلوں میں ملاقات اور عدالتوں میں پیشی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے تمام ریجنل افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز والی جیلوں میں ملاقات پر پابندی جبکہ 15 فیصد سے زائد کیسز والی جیلوں میں ملاقات اور عدالتوں میں پیشی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بہاولنگر، بہاولپور، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، قصور، سرگودھا جیل میں ملاقات پر پابندی ہوگی اور لاہور، خانیوال، میانوالی، ملتان اور اوکاڑہ کی جیلوں کے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 929636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929636/کورونا-کے-وار-جاری-جیلوں-میں-قیدیوں-سے-ملاقات-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org