QR CodeQR Code

بھارت میں 6.4 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں متاثر

28 Apr 2021 10:18

 عینی شاہدین کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں مسلسل آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریاست آسام میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی زمین میں گہرائی 17 کلومیٹر اور اس کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زمین میں گہرائی 34 کلومیٹر اور اس کا مرکز بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہائی کا ایک گاؤں تھا جبکہ یورپین سسمولوجیکل سینٹر نے آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں مسلسل آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 929641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929641/بھارت-میں-6-4-شدت-کا-زلزلہ-کئی-عمارتیں-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org