QR CodeQR Code

کورونا کی تیسری لہر، لاہور میں ہونیوالے اعتکاف کے اجتماعات منسوخ

28 Apr 2021 10:39

کورونا وبا کے پیش نظر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر اعتکاف کیا جائے گا، اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں چار سے پانچ افراد الگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔ رمضان المبارک کےآخری عشرے میں ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھتے ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی تیسری لہر وجہ سے اجتماعی اعتکاف کے اجتماعات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے پنجاب میں اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے ہیں، سنت رسول (ص) کی ادائیگی کیلئے چار سے پانچ لوگ اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔ کورونا وبا کے پیش نظر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر اعتکاف کیا جائے گا، اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں چار سے پانچ افراد الگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔ رمضان المبارک کےآخری عشرے میں ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھتے ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی تیسری لہر وجہ سے اجتماعی اعتکاف کے اجتماعات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
 
حکومت کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی سنت رسول(ص) کی ادائیگی کیلئے مساجد میں چار سے پانچ لوگ اعتکاف بیٹھیں گے۔ جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم کا کہنا ہے رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھنا نبی کریم (ص) کی سنت ہے لیکن اس وقت جس وبا کا سامنا ہے اس میں انسانی جانوں کو بچانا بھی مقدم ہے، مساجد میں صرف چار سے پانچ لوگ ہی اعتکاف بیٹھیں گے، علما کرام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ جامعہ نعیمہ لاہور کے مہتمم علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے واضع کیا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح چند افراد مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد اعتکاف نہ بیٹھیں۔
 
ڈاکٹر راغب نعیمی نے مزید کہا مساجد میں اعتکاف کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے ترجمان آصف اعجاز کے مطابق کورونا کی وجہ سے اس سال بھی اوقاف کے زیرانتطام مساجد خاص طور پر جامع مسجد داتا دربار، بادشاہی مسجد اور مسجد وزیر خان میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا، منتظمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند افراد کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح تحریک منہاج القرآن نے بھی شہر اعتکاف منسوخ کر دیا ہے۔ اعتکاف ببیٹھنے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں یا اعتکاف کے اخراجات کی رقم سے غریب اور مستحقیین کو راشن خرید کر دیں، اس رقم سے کورونا ویکسین بھی لگوائی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929647/کورونا-کی-تیسری-لہر-لاہور-میں-ہونیوالے-اعتکاف-کے-اجتماعات-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org