0
Wednesday 28 Apr 2021 11:15

قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، فردوس عاشق

قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے، حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےمتعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گراں فروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، دو ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے
خبر کا کوڈ : 929649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش