QR CodeQR Code

سی ڈی سی نے بڑا اعلان کیا ہے، بائیڈن

28 Apr 2021 12:13

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مکمل ویکسین ڈوز لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے جنگ میں غیر معمولی پیش رفت پر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مکمل ویکسین ڈوز لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں نصف سے زائد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگنے کے بعد طبی حکام نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں جن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد بعض اوقات بغیر ماسک کے باہر جا سکتے ہیں لیکن رش والی جگہوں، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر اجتماعات میں ماسک پہننا ضروری ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ نئی گائیڈ لائن کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 929659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929659/سی-ڈی-نے-بڑا-اعلان-کیا-ہے-بائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org