QR CodeQR Code

جارح سعودی ایئربیس "ملک الخالد" ایک مرتبہ پھر یمنی ڈرونز کے نشانے پر

28 Apr 2021 15:30

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع اس ہوائی اڈے کو مُلک میں تیار کردہ یمنی "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے جو یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور نہتی یمنی عوام پر شدید حملوں کا جواب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ایرواسپیس فورس کی جانب  سے خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کو جوابی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع اس ہوائی اڈے کو ملک میں تیار کردہ یمنی "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوابی کارروائی یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور نہتی یمنی عوام کے خلاف شدید سعودی حملوں کا جواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 929682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929682/جارح-سعودی-ایئربیس-ملک-الخالد-ایک-مرتبہ-پھر-یمنی-ڈرونز-کے-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org