QR CodeQR Code

ویانا مذاکرات

جوہری معاہدے میں واپسی کا پہلا قدم امریکہ اٹھائے، چین

28 Apr 2021 15:51

اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات میں خاصی پیشرفت حاصل ہوئی ہے تاہم ہنوز اہم اور قابل توجہ اختلافات کو دور نہیں کیا جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی نمائندے وانگ چون نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے ویانا میں منعقد ہونے والی مذاکراتی نشست میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عدالت کی برقراری" کی خاطر ایران و امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے امریکہ پہل کرے۔ چینی خبررساں ایجنسی شینہوا کے مطابق وانگ چون نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے مذاکرات اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں جس کے بعد آنے والا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ چینی نمائندے کا کہنا تھا کہ جوہری مذاکرات میں خاصی پیشرفت حاصل ہوئی ہے تاہم ہنوز اہم اور قابل توجہ اختلافات کو دور نہیں کیا جا سکا۔


خبر کا کوڈ: 929688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929688/جوہری-معاہدے-میں-واپسی-کا-پہلا-قدم-امریکہ-اٹھائے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org