0
Wednesday 28 Apr 2021 16:54

"یمنی اسنائپر" مأرب میں القاعدہ سمیت سعودی اتحادی فورسز کیلئے خوف کی علامت بن گئے

"یمنی اسنائپر" مأرب میں القاعدہ سمیت سعودی اتحادی فورسز کیلئے خوف کی علامت بن گئے
اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے الخبر الیمنی نے مأرب میں جارح سعودی فورسز اور ان کی حلیف دہشتگرد جماعتوں کے خلاف جاری انصاراللہ یمن کے آپریشن کے بارے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں فوجی حکمت عملی کے فقدان کے باعث یمنی اسنائپرز کا شکار بن جانے کی جارح سعودی فورسز کی شکایت کی جانب خصوصی اشارہ کیا گیا ہے۔ یمنی صوبے مأرب کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی اسنائپرز کا نشانہ بن کر جارح سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد شہر مأرب میں جارح سعودی فورسز کی دفاعی لائن میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مأرب کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سلطان العرادہ کا کہنا ہے کہ مأرب آپریشن کے آغاز کے بعد سے تاحال 60 ہزار سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ صنعاء نے مأرب کی لڑائی کے آغاز سے ہی کئی ایک ماہر اسنائپرز کو اگلے محاذ پر تعینات کر رکھا ہے۔ دوسری طرف مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انصاراللہ فورسز کی جانب سے شہر مأرب کی جانب نئی پیشقدمی سے جارح سعودی فورسز و القاعدہ کی دفاعی لائنوں میں پڑ جانے والے بڑے شگاف کے باعث اب جارح سعودی فورسز نے شہر کے اندر نئی دفاعی لائنیں بنانا شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش