QR CodeQR Code

قدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، اردن

28 Apr 2021 16:59

قدس شریف کی شورائے اوقاف اور کلیساؤں کے نمائندوں کیساتھ ملاقات میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے تاکید کی ہے کہ اردن، قدس شریف اور اسکے مقدس مقامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ شاہِ اردن عبداللہ دوم نے قدس شریف کی شورائے اوقاف اور کلیساؤں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران عبداللہ دوم نے قدس شریف کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات کے حوالے سے اپنی تاریخی و دینی ذمہ داری پر تاکید کی اور قدس شریف کے فلسطینی رہائشیوں اور اس مقدس شہر کی عربی و اسلامی شناخت کے باقی رکھے جانے پر زور دیا۔ عبداللہ دوم نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ اردن قدس شریف اور اس کے مقدس مقامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی پترا کے مطابق اس ملاقات میں قدس شریف کی شورائے اوقاف کے سربراہ شیخ محمد عزام بھی شریک تھے جنہوں نے مسجد الاقصی اور قدس شریف پر اردن کی سرپرستی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہم مسلمان و عیسائی قدس شریف پر اردن کی سرپرستی کو ریڈ لائن تصور کرتے ہیں اور اس کے کسی دوسرے نعم البدل پر ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔ اس ملاقات میں شریک قدس کے مفتی، فلسطینی دیار اور مسجد الاقصی کے خطیب مفتی محمد حسین نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اردن قدس شریف اور اس کے مقدس مقامات کا نہ صرف محافظ بلکہ حامی بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929693/قدس-پر-کوئی-سمجھوتہ-نہیں-کرینگے-اردن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org