0
Wednesday 28 Apr 2021 18:28

نصاب میں تبدیلی کی سازش کی تحقیقات کی جائیں، ابوالخیر محمد زبیر

نصاب میں تبدیلی کی سازش کی تحقیقات کی جائیں، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصابی کتب سے ختم نبوت اور اسلامی مضامین نکالنے کی درخواست ملک کیخلاف ایک بہت بڑی سازش ہے، جس میں پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے اور عوام کو مشتعل کرکے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا تھا اس میں ایک رکنی اقلیتی کمیشن کو اس قسم کے اقدام کی کیسے جرات ہوئی، حکمرانوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور اس کے پس پردہ جو عناصر ہیں ان کو بے نقاب کرکے ان کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے۔

ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگر حکمراں خود اس سازش میں ملوث ہیں تو پوری قوم سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ اقلیتی کمیشن کی طرف سے دی گئی اس درخواست کو وہ نہ صرف فوری رد کر دے بلکہ اسلام اور آئین پاکستان کیخلاف درخواست دینے پر ایک رکنی اقلیتی کمیشن کیخلاف کارروائی کرے اور تحقیقات کا حکم دے کہ کہاں کہاں سے بیرونی فنڈنگ پر پاکستان میں نصاب کی تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش