0
Wednesday 28 Apr 2021 18:29

سندھ پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیس کے تمام تبادلے وزیراعلیٰ ہاؤس سے ہوتے ہیں، سندھ پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ حلیم عادل شیخ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ کہہ چکا کہ سیاسی کیس میں دہشتگردی کی دفعہ نہیں لگ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی جاری ہے، سندھ میں اپوزیشن جو بھی کام کرے ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، سندھ حکومت کے افسران سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش