0
Wednesday 28 Apr 2021 20:55

عوام کے پیسوں سے بننے والے ٹیکے کی سب سے زیادہ قیمت دینی پڑے گی، راہل گاندھی

عوام کے پیسوں سے بننے والے ٹیکے کی سب سے زیادہ قیمت دینی پڑے گی، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے عوام کے پیسوں سے کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کی ہے لیکن ملک کے باشندوں کو دنیا میں اس کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کووڈ کا ٹیکہ بنانے کے لئے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا، اب مودی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ’ناکام نظام‘ میں لوگ ایک بار پھر ’مودی کے دوستوں‘ کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کرے گی۔ ایک دوسری خبر میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھارت بایوٹیک اور تین سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو 65 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 929716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش