QR CodeQR Code

عوام کے پیسوں سے بننے والے ٹیکے کی سب سے زیادہ قیمت دینی پڑے گی، راہل گاندھی

28 Apr 2021 20:55

کانگریس لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ کا ٹیکہ بنانے کیلئے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا، اب مودی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کیلئے کہہ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے عوام کے پیسوں سے کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کی ہے لیکن ملک کے باشندوں کو دنیا میں اس کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کووڈ کا ٹیکہ بنانے کے لئے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا، اب مودی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ’ناکام نظام‘ میں لوگ ایک بار پھر ’مودی کے دوستوں‘ کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کرے گی۔ ایک دوسری خبر میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھارت بایوٹیک اور تین سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو 65 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 929716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929716/عوام-کے-پیسوں-سے-بننے-والے-ٹیکے-کی-سب-زیادہ-قیمت-دینی-پڑے-گی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org