0
Wednesday 28 Apr 2021 23:13

کورونا کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں، صورتحال پر قابو پانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

کورونا کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں، صورتحال پر قابو پانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں، صورتحال پر قابو پانا ہوگا، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر حکمت عملی اور پالیسی پر فوری عمل کیا جائے، مہنگائی و بے روزگاری سے عوام بہت پریشان ہے، لاک ڈاؤن سے غریب زیادہ متاثر ہونگے، کورونا کی پہلی لہر میں ملک کے عوام نے ایس او پیز پر جس طرح عمل کیا، ابھی بھی ویسے ہی عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو راشن پیکج گھروں پر پہنچانے کا حکومت اعلان کرے، عوام کی معاشی صورتحال خراب ہے، کورونا وباء کا خوف پھیلانے کی بجائے حکومت اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سنجیدہ فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پھل سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہے، حکومت مہنگائی کو روکنے اور پھل، سبزیوں، اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو قابو میں لانے کیلئے پرائز کنٹرول ٹیمیں تشکیل دیں۔
خبر کا کوڈ : 929731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش