0
Wednesday 28 Apr 2021 23:32

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تیار کردہ ملک کے پہلے وینٹی لیٹر کے استعمال کی منظوری

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تیار کردہ ملک کے پہلے وینٹی لیٹر کے استعمال کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ اٹامک انرجی کمیشن کے تیار کردہ وینٹی لیٹر کے استعمال کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کا پہلا انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے جس کے بعد ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اس کے استعمال کی منظوری دے دی۔ پی اے ای سی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وینٹى لیٹر پی اے ای سی کے سائنس دانوں اور انجینئروں نے ضروری معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کر لیا ہے۔ پی اے ای سی نے کہا کہ 'تمام اندرونی جائزوں اور ٹیسٹ کے علاوہ یہ آئی لائیو وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے معیار سے بھی گزارا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وینٹی لیٹر کی کلینیکل جانچ جناح ہسپتال لاہور میں، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز سمیت طبی ماہرین نے بھی کی اور انہوں نے اس کو کامیاب قرار ديا ہے۔ پی اے ای سی کے چیئرمین محمد نعیم نے سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک دنوں میں ہسپتالوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے آئی لائیو وینٹى لیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کر دى جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 929736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش