QR CodeQR Code

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال

28 Apr 2021 23:54

پینٹا گون ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پینٹا گون ترجمان کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 929740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929740/امریکی-وزیر-دفاع-کا-ا-رمی-چیف-سے-رابطہ-افغانستان-فوج-کے-انخلا-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org