0
Wednesday 28 Apr 2021 23:54

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پینٹا گون ترجمان کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 929740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش