QR CodeQR Code

مفتی منیب الرحمن کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جماعت اہلسنت پنجاب 

28 Apr 2021 23:56

ملتان میں اہلسنت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے فورا پابندی ہٹائی جائے اور تحریک کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی اور دوسرے رہنماوں کے خلاف درج بے بنیاد مقدمات خارج کرکے فورا رہا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے چیف آرگنائزر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، نائب امیر مفتی رفیق احمد شاہ جمالی، ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور نائب ناظمین صاحبزادہ محمد عبداللہ سیالوی اور قاری محمد اصغر فریدی نے سندھ کی صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے صدر اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے قائد مفتی منیب الرحمن کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مفتی منیب الرحمان وطن عزیز کی اکثریت کے غیرمتنازعہ متفقہ قائد اور تمام مسالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نہایت حسن وخوبی سے بلامعاوضہ انجام دی ہیں، اگر سندھ یا وفاقی حکومت نے ان کے خلاف کوئی احمقانہ اقدام کیا تو یہ امن وامان کو خراب کرنے کا باعث ہوگا، جماعت اہل سنت کے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے فورا پابندی ہٹائی جائے اور تحریک کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی اور دوسرے رہنماوں کے خلاف درج بے بنیاد مقدمات خارج کرکے فورا رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 929741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929741/مفتی-منیب-الرحمن-کے-خلاف-کوئی-اقدام-کیا-گیا-اس-سنگین-نتائج-برآمد-ہوں-گے-جماعت-اہلسنت-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org