QR CodeQR Code

بلوچستان کے کوئٹہ، مستونگ اور بولان میں زلزلے کے جھٹکے

29 Apr 2021 00:02

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی باہر نکل آئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر موصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں،


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، مستونگ، بولان، مچھ اورگردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 جبکہ اس کا مرکز مستونگ سے 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی باہر نکل آئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر موصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 929743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929743/بلوچستان-کے-کوئٹہ-مستونگ-اور-بولان-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org