QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کے استعفے منظور کرلیے

29 Apr 2021 00:20

حافظ حمد اللہ نے سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا چارج سنبھال لیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اے این پی کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اور اے این پی کے استعفے منظور کرلیے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے عہدوں میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے، حافظ حمد اللہ کو پی ڈی ایم کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللہ کی تقرری کی منظوری دے دی، حافظ حمد اللہ نے سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا چارج سنبھال لیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اے این پی کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔


خبر کا کوڈ: 929745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929745/مولانا-فضل-الرحمان-نے-پیپلزپارٹی-اور-اے-این-پی-کے-استعفے-منظور-کرلیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org