QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کیلئے آكسيجن كے استعمال سے متعلق گائيڈ لائنز جاری

29 Apr 2021 00:30

گائيڈ لائنز ميں اسپتالوں كو آكسيجن كی اسٹوريج اور تقسيم، ہائی فلو تھراپی ڈيوائسز، سانس ركنے كی بيماری كی اقسام، آكسيجن كی مينجمنٹ، مانيٹرنگ اور كورونا كے مريضوں کو درکار آكسيجن  كے بارے  میں ضروری رہنمائی كی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محكمہ صحت خيبر پختونخوا نے صوبے بھر كے اسپتالوں ميں كورونا مريضوں كیلئے آكسيجن كے موثر استعمال كیلئے گائيڈ لائنز جاری كرديں۔ اس حوالے سے ڈائريكٹر جنرل ہيلتھ سروسز، ڈائريكٹر جنرل پراونشل ہيلتھ سروسز اكيڈمی، ايم ٹی آئی اسپتالوں كے ڈائريكٹرز، ميڈيكل ڈائريكٹرز، ڈسٹركٹ ہيلتھ آفيسرز اور ڈسٹركٹ ہيڈ كوارٹر اسپتالوں كے ميڈيكل سپرنٹنڈنٹس كو مراسلہ بھيج ديا گيا ہے۔ گائيڈ لائنز كا مقصد تمام اسپتالوں ميں مريضوں كے لیے آكسيجن كا موثر استعمال يقينی بنانا ہے۔ گائيڈ لائنز ميں اسپتالوں كو آكسيجن كی اسٹوريج اور تقسيم، ہائی فلو تھراپی ڈيوائسز، سانس ركنے كی بيماری كی اقسام، آكسيجن كی مينجمنٹ، مانيٹرنگ اور كورونا كے مريضوں کو درکار آكسيجن  كے بارے  میں ضروری رہنمائی كی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929746/خیبر-پختونخوا-کے-اسپتالوں-کیلئے-ا-كسيجن-كے-استعمال-سے-متعلق-گائيڈ-لائنز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org