0
Thursday 29 Apr 2021 00:44

ایران اور سعودی عرب کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، محمد بن سلمان

ایران اور سعودی عرب کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، محمد بن سلمان
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہم سب ایران کے ساتھ اچھے اور خصوصی تعلقات کے خواہش رکھتے ہیں۔ العربیہ ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہماری خواہش ہے کہ ایران ترقی کرے۔ ہمارے مفادات ایران سے اور ایران کے سعودی عرب سے وابستہ ہیں، دو طرفہ بہتر تعلقات کو فروغ دیکر ہم خطے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں محمد بن سلمان نے ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر تنقید بھی کی اور  یمنی حوثیوں کی مدد کا الزام بھی ایران پر عائد کیا۔ ولی عہد نے سعودی سرحدوں پر مسلح جنگجوؤں کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دیا اور حوثیوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 929748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش