0
Thursday 29 Apr 2021 00:58

چین میں چاقو بردار شخص کا اسکول پر حملہ، 16 بچے اور 2 استاد زخمی

چین میں چاقو بردار شخص کا اسکول پر حملہ، 16 بچے اور 2 استاد زخمی
اسلام ٹائمز۔ چین میں پرائمری اسکول میں ایک چاقو بردار شخص نے زبردستی اندر داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا جب کہ بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے دو اساتذہ کو بھی زخمی کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خود مختار علاقے گوانگشی کے ایک کنڈرگارٹن اسکول میں چاقو بردار شخص نے داخل ہوکر بچوں پر پہ در پہ وار کیئے۔ حملہ آور نے بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے اساتذہ پر بھی حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں اساتذہ اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے چاقو بردار 24 سالہ مقامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم اب تک حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں اس سے قبل بھی چاقو بردار شخص کے حملے واقعات ہوچکے ہیں اور ان سب میں وجہ حملہ آوروں کا نفسیاتی امراض یا ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہونا تھا۔
خبر کا کوڈ : 929749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش