QR CodeQR Code

عراق، امریکی ایئربیس پر ڈرون حملہ، بڑے نقصان کی توقع

29 Apr 2021 02:14

عراقی چینل "صابرین نیوز" کیمطابق جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلد ایئربیس پر قابض امریکی فوجیوں کو ڈرون طیارے کی مدد سے کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مطلوبہ اہداف کو بھی انتہائی درستگی کیساتھ حاصل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کی ایک ایئربیس پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں 64 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کی "بلد" نامی ایئربیس پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ایک عراقی مزاحمتی گروہ نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی چینل "صابرین نیوز" کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین کے پروردگار کے نام اور ہمارے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت کی برکت سے بلد ایئربیس پر قابض امریکی فوجیوں کو ڈرون طیارے کی مدد سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مطلوبہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکیوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ نشر کی گئی ہے اور نہ ہی ہونے والے نقصان کی تفصیل بتائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929754/عراق-امریکی-ایئربیس-پر-ڈرون-حملہ-بڑے-نقصان-کی-توقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org