0
Thursday 29 Apr 2021 08:47

بھارت کو دینے کے لیے اضافی ویکسین نہیں ہے، برطانیہ

بھارت کو دینے کے لیے اضافی ویکسین نہیں ہے، برطانیہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی 6 کروڑ اضافی ڈوز کا آرڈر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والی تصاویر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، بھارت کو دینے کے لیے فی الحال اضافی ویکسین دستیاب نہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ موسم سرما سے قبل شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز دے دی جائے گی، ویکسین کی ایک ڈوز گھر میں وائرس پھیلنے کا خطرہ نصف کر دیتی ہے۔ میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ ویکسین کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ویکسین ہی وبا سے نکلنے کا راستہ ہے، کورونا وبا سے متعلق ابھی احتیاط جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری نے تحقیق کے نتائج کو شاندار خبر قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 929777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش