0
Thursday 29 Apr 2021 08:52

افغان صدر کی طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش

افغان صدر کی طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی۔ صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کر دیں۔ افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے نیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش