QR CodeQR Code

افغان صدر کی طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش

29 Apr 2021 08:52

صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی۔ صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کر دیں۔ افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے نیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929778/افغان-صدر-کی-طالبان-کو-اقتدار-میں-شراکت-داری-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org