QR CodeQR Code

کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں، مریم اورنگزیب

29 Apr 2021 12:33

ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دیں، کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر گھٹیا انتقامی سازش کرنے اور  عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں، قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دیں۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب  اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جواب دیں کہ شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 929818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929818/کٹہرے-میں-کھڑے-مجرم-سوال-نہ-پوچھیں-جواب-دیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org