QR CodeQR Code

الیکشن کی ڈیوٹیاں لگانے کے مجھ پر الزامات قابل مذمت ہیں، سعید غنی

29 Apr 2021 16:28

اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ میں اس بات پر حلف لینے کو تیار ہوں کہ اس سلسلے میں کسی بھی محکمہ تعلیم یا دیگر محکمہ کے ملازم کو میں نے تعینات کروایا ہو۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ اور دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت اور محکمہ تعلم سندھ پر الزام تراشیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کے دوران وہاں ڈیوٹیوں کو لگانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوتی ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے، اس دوران یہ الزام لگانا کہ محکمہ تعلیم یا دیگر کسی محکمہ کے کسی ملازمین کو ڈیوٹی پر لگوایا گیا ہے، اس کا نہ صرف تردید کرتا ہوں، بلکہ شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور امیدوار جو سابق وزیرخزانہ تھے، کس منہ سے حلقہ این اے 249 کے عوام سے پانی کی فراہمی کا وعدہ کر رہے ہیں، کیونکہ جب ان کے پاس تمام اختیارات اور وسائل موجود تھے، اس وقت انہوں نے یہاں کے عوام کیلیے کچھ نہیں کیا، تو اب جب نہ اختیارات ہیں اور نہ وسائل ہیں اور نہ ہی دور تک یہ ملنے کی کوئی امید ہے، تو کیوں عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت کے دیگر ارکان اور تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں الیکشن کی ڈیوٹیاں لگانے پر مجھ پر لگائے گئے الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر حلف لینے کو تیار ہوں کہ اس سلسلے میں کسی بھی محکمہ تعلیم یا دیگر محکمہ کے ملازم کو میں نے تعینات کروایا ہو۔


خبر کا کوڈ: 929852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929852/الیکشن-کی-ڈیوٹیاں-لگانے-کے-مجھ-پر-الزامات-قابل-مذمت-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org