0
Thursday 29 Apr 2021 16:34

پیپلز پارٹی نے 13 سال میں سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں کیا، علی زیدی

پیپلز پارٹی نے 13 سال میں سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں کیا، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میری ٹائم میں کرپشن کے الزامات سے متعلق مفتاح اسماعیل کو غلط بیانی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، الیکشن لڑنا سب کا حق ہے، مخالفین ٹی وی پر بیٹھ کر میرے بارے میں الٹی سیدھی بکواس نہ کریں، مصطفیٰ کمال ہمیں بیک گراؤنڈ بتانے سے پہلے یہ مدنظر رکھیں کہ میں کراچی میں پیدا ہوا ہوں، سب کے بیک گراؤنڈ جانتا ہوں، پیپلز پارٹی نے 13 سال میں سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں کیا۔ اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کیلئے میں وزیر کی حیثیت سے انتخابی ضابطے کے تحت حلقے میں نہیں گیا، نہ ہی کوئی بیان دیا ہے، لیکن میں دو روز سے تماشہ دیکھ رہا ہوں سب مخالفین کو جواب دینا ضروری ہوگیا ہے، میری ٹائم میں کرپشن کی بات کی گئی ہے، مجھے بتائیں میں نے کیا کرپشن کی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے گوشوارے میرے پاس پڑے ہیں، اسماعیل گروپ آف انڈسٹریز سے آپ کا کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ہمیں ہمارا ماضی نہ بتائیں، ہمیں بیک گرائونڈ نہ بتائیں، ہم آپ کا ماضی جانتے ہیں، یہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے، 19 سیٹیں جیت رہے ہیں، دو سیٹ پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے، کوئی غلطی کرتا ہے تو برداشت بھی کریں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بشیر میمن سفید جھوٹ بول رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش