0
Thursday 29 Apr 2021 16:43

کراچی ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت بڑھانے سے انکار

کراچی ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت بڑھانے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) امیدوار مفتاح اسماعیل کی ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کو پولنگ کیلئے وقت بڑھانے کی درخواست دی، لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ رمضان کے گرم ترین دن کی وجہ سے پولنگ عمل کی رفتار بہت سست ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ووٹرز کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے ابھی تک پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھا دیا جائے، تاہم صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پولنگ کا وقت آگے بڑھانے سے منع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 929857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش