QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کو حلقہ بدر کیا، الیکشن کمیشن

29 Apr 2021 16:49

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے دوران موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ضمنی الیکشن کے دوران پی تحریک انصاف کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے دوران موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس حکام کو ان ارکانِ اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کیلئے خط لکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 929859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929859/پی-ٹی-ا-ئی-کے-5-ارکان-اسمبلی-کو-حلقہ-بدر-کیا-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org