0
Thursday 29 Apr 2021 18:45

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 379257 متاثر، 3645 ہلاک

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 379257 متاثر، 3645 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 204832 ہوچکی ہے  اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1520648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 379257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 269507 مریض بھی صحتیاب ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکے ہیں۔ وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 3084814 ہوگئی ہے۔ مزید 3645 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 204832 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش